پاکستان
فضل الرحمن اور بلاول کا اکٹھ، ن لیگی حکومت کیخلاف اعلان جنگ

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک پیج پر آگئے ہیں جس کے بعد ن لیگی حکومت کیخلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرزکی تقرری سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ زیربحث آیا، ملاقات میں اپوزیشن کی عددی حیثیت سے متعلق امور پرمشاورت ہوئی، بلاول بھٹو اپوزیشن لیڈر تقرری میں مولانا فضل الرحمان کیساتھ اتحاد کے خواہاں ہیں۔



