واٹس ایپ کا حیران کن فیچر، صارفین بھی دنگ رہ گئے

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے ایک اور حیران کن فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے بعد صارفین ناصرف دنگ رہ گئے ہیں بلکہ حیران بھی ہو گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابقWABetaInfoکی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژنز میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ نیو اسٹوریج مینجمنٹ نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین ہر چیٹ کے بارے میں تعین کرسکیں گے کہ کس کانٹیکٹ کے میسجز میں موجود میڈیا فائلز جیسے تصاویر، ویڈیوز یا پی ڈی ایف فائلز فون میں محفوظ ہوں۔ یہ نیا فیچر ہر چیٹ کی کانٹیکٹ انفارمیشن اسکرین میں موجود ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اس فیچر سے صارفین براہ راست ہر چیٹ کے انفارمیشن پیج میں جاکر اسٹوریج منیج کرسکیں گے۔ واٹس ایپ میں ابھی بھی منیج اسٹوریج نامی فیچر موجود ہے جس تک رسائی واٹس ایپ سیٹنگز کے ذریعے ہوتی ہے مگر اب اسے براہ راست چیٹ کا حصہ بنانے سے صارفین کے لیے بڑی میڈیا فائلز کو دیکھنے یا ڈیلیٹ کرنے میں مدد ملے گی اور وہ بھی چیٹ سے باہر نکلے بغیر۔ وہاں newest، اولڈسٹ اور لارجسٹ جیسے آپشنز بھی موجود ہوں گے تاکہ مخصوص فائلز کو زیادہ آسانی سے تلاش کیا جاسکے۔



