پاکستان

چمن بارڈر سے کتنے افغان مہاجرین کو افغانستان بھیجا گیا؟

چمن (کھوج نیوز) چمن بارڈر سے ایک روز میں کتنے افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا ؟ اس حوالے سے دستاویزی رپورٹ سامنے آنے کے بعد تمام اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں چمن بارڈر سے ایک روز میں 10 ہزار700 افغان مہاجرین کوافغانستان واپس بھیجا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ افغان مہاجرین کی واپسی چمن کے بعد آج سے طورخم سرحد سے بھی شروع کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک تقریبا 15 لاکھ 60 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے، افغان مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے اور ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button