پاکستان

اسلام آباد کچہری دھماکہ، ابتدائی رپورٹ میں حیران کن انکشاف

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد کچہری میں ہونے والے خود کش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں حیران کن انکشافات منظر عام پرآئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کچہری میں ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی جس کے مطابق خودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور جمعہ کے روز اسلام آباد پہنچا، حملہ آور پیرودھائی سے موٹر سائیکل پر جی الیون کچہری آیا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ خودکش حملہ آور نے چادر اوڑھی ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button