راشد خان ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

نیدر لینڈ (سپورٹس ڈیسک) افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان کیا ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیل سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور راشد خان کی تصاویر وائرل تھیں جس میں دونوں کو ایک تقریب میں ساتھ دیکھا گیا، تصاویر پر صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ میڈیا کے مطابق یہ تقریب نیدرلینڈز میں منعقد ہوئی جس کا مقصد فلاحی کاموں کے لیے فنڈ جمع کرنا تھا۔ راشد خان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک پوسٹ میں انکشاف کیا کہ ان کا نکاح 2 اگست 2025ء کو ہوا، جسے انہوں نے اپنی زندگی کا ‘نیا اور بامعنی باب’ قرار دیا۔
راشد خان نے پوسٹ میں اپنی تصاویر شیئرکیں جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ان کی نکاح کی تصاویر ہیں تاہم انہوں نے اپنی اہلیہ کی کوئی تصویر پوسٹ نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے وائرل تصاویر ری پوسٹ کی۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کے بارے میں کہا کہ وہ ایسی شخصیت ہیں جو ‘محبت، سکون اور رفاقت کی وہ تصویر ہیں جس کی میں ہمیشہ خواہش رکھتا تھا۔’ راشد خان نے وائرل تصاویر کے حوالے سے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہیکہ ایک سادہ سی بات پر اس قدر مفروضے قائم کیے جا رہے ہیں۔ بغیر کچھ چھپائے حقیقت واضح ہے، وہ میری بیوی ہے اور ہم دونوں ایک ساتھ ہیں۔’



