صحت

نزلہ زکام سے نجات دلانے والے ٹوٹکے کون کون سے ہیں؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) موسم سرما کے شروع ہوتے ہیں انسان میں نزلہ زکام یا فلو وغیرہ شروع ہو جاتا ہے ، نزلہ زکام سے نجات دلانے والے ٹوٹکے کون کون سے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق جب بھی نزلہ اور زکام ہوتا ہے تو کاموں پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہو جاتا ہے، ناک بہتی رہتی ہے یا بند رہتی ہے، چھینکیں رکتی نہیں اور گلے میں خراش یا بخار وغیرہ کا سامنا بھی ہوتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ نے سنا ہو کہ نزلہ زکام کا کوئی علاج نہیں اور واقعی یہ درست بھی ہے۔ 200 سے زائد وائرسز موسمی نزلہ زکام کا باعث بنتے ہیں جن میں Rhinoviruses سب سے عام گروپ ہے۔ ابھی تک ایسی ادیوات موجود نہیں جو نزلہ زکام کا باعث بننے والے وائرسز کا مقابلہ کرسکے مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ نزلہ زکام کی علامات کی روک تھام ضرور کرسکتے ہیں، جس کے لیے چند آسان طریقے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

پانی کا زیادہ استعمال کریں

پانی یا دیگر سیال کا زیادہ استعمال بلغم کو پتلا کرتا ہے اور ناک کے ذریعے اخراج کو آسان بناتا ہے۔ پانی سے ناک کے اندرونی حصے کی نمی برقرار رہتی ہے جس سے ناک میں خشکی کے احساس نجات پانے میں مدد ملتی ہے۔

گرم مشروبات کا استعمال

چائے، کافی یا دیگر گرم مشروبات کے استعمال سے ناک بند ہونے، گلے کی خراش، جسمانی تکلیف، بخار، ناک بہنے یا کھانسی جیسی علامات میں ریلیف ملتا ہے۔

اچھی نیند

نیند جسم کو آرام پہنچانے اور امراض سے لڑنے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔ تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ جب آپ سوتے ہیں تو جسم ایسے پروٹینز بناتا ہے جو انفیکشن اور ورم سے لڑنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ تو نزلہ زکام سے متاثر ہونے پر اضافی نیند سے جسم کو وائرس سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔

نمک ملے پانی سے غرارے

آپ نمک ملے پانی سے غرارے کرکے گلے کی خراش میں کمی لاسکتے ہیں۔ دن میں 4 بار غرارے کرنے سے اس حوالے سے مدد مل سکتی ہے۔

سونے کی پوزیشن کو تبدیل کریں

اگر آپ سیدھا لیٹتے ہیں تو بلغم بھی ایک جگہ رک جاتا ہے جس سے ناک بند ہونے اور کھانسی کا سامنا ہوتا ہے۔ تو نزلہ زکام ہونے پر سر کے نیچے اضافی تکیہ رکھنے سے حالت بہتر ہوسکتی ہے۔ اس طرح سونے سے نتھنوں میں سیال کا بہا برقرار رہتا ہے اور ناک بند نہیں ہوتی۔

چکن سوپ

چکن سوپ واقعی نزلے کی علامات کی شدت میں کمی لانے کے لیے مثر ہے، یہاں تک کہ اس کی بھاپ کو سونگھنے سے بھی بند ناک کھل سکتی ہے۔ سوپ کو پینے سے جسم میں سیال کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ گرم اور نمکین سوپ گلے کی سوجن کو کم کرتا ہے۔

ادرک

اینٹی آکسائیڈنٹس خصوصیات کے ساتھ ساتھ ادرک کو ورم کش بھی تصور کیا جاتا ہے اور اس کے استعمال سے مسلز کی تکلیف اور متلی کی کیفیت پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ ادرک کی چائے کا استعمال اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے جس کو پینے سے مسلز کی تکلیف میں کمی آتی ہے اور گلے کی خراش کم ہوتی ہے۔

شہد

شہد جراثیم کش ہوتا ہے اور چائے میں لیموں کے ساتھ اسے استعمال کرنے سے گلے کی خراش میں کمی آتی ہے۔ تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ شہد کسی کھانسی کے شربت جیسا کام کرتا ہے۔

لہسن

ایک تحقیق کے مطابق لہسن کے سپلیمنٹس کا روزانہ استعمال نزلہ زکام سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے مگر اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ البتہ لہسن کے استعمال سے نزلہ زکام کی علامات کی شدت میں کسی حد تک کمی ضرور آسکتی ہے۔

وٹامن سی

اس وٹامن کی نزلہ زکام سے لڑنے کے حوالے سے کافی تحقیقی کام ہوا ہے اور کچھ رپورٹس کے مطابق اس سے نزلے کے دورانیے میں ایک دن کی کمی لانا ممکن ہے مگر نزلہ زکام سے متاثر ہونے کے بعد وٹامن سی کے استعمال سے علامات کی شدت میں کوئی خاص کمی نہیں آتی بلکہ پہلے سے اس کا استعمال عادت بنانا ضروری ہے۔

پرو بائیوٹیکس کا استعمال

پرو بائیوٹیکس ہمارے جسم کے لیے مفید بیکٹریا ہوتے ہیں جو مختلف غذاں اور سپلیمنٹس میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ بیکٹریا معدے اور مدافعتی نظام کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ بالائی نظام تنفس کے امراض جیسے نزلہ زکام اور کھانسی سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرتے ہیں یا بیماری کا دورانیہ گھٹ جاتا ہے۔ دہی میں پرو بائیوٹیکس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے تو اسے کھانا صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔

بھاپ سے مدد لیں

بھاپ میں سانس لینے سے بند ناک کو کھولنے میں مدد ملتی ہے جبکہ نزلے کی علامات کی شدت بھی کم ہوتی ہے۔

وکس

ناک بہنے یا بند ہونے سے حالت کافی خراب محسوس ہوتی ہے جس سے ریلیف کا ایک آسان نسخہ وکس کی کچھ مقدار کو ناک کے نیچے یعنی ہونٹ پر لگانا ہے یا سینے یا گلے پر بھی اس کی مالش کی جاسکتی ہے۔ وکس میں موجود مینتھول سے کھانسی کی شدت بھی کم ہوتی ہے اور سانس کی بند نالیاں کھلتی ہیں۔

مختلف تیل بھی مددگار

مختلف اقسام کے تیل بھی نزلہ زکام اور نظام تنفس کی دیگر امراض کی علامات کی شدت میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ پودینے، ٹی ٹری آئل اور یوکلپٹس اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے نہانے سے قبل پانی میں ان میں سے کسی تیل کے چند قطرے شامل کردیں۔

مدافعتی نظام مضبوط بنائیں

مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے سے آپ مستقبل میں نزلہ زکام یا فلو کی علامات سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہر رات کم از کم 7 گھنٹے نیند کو یقینی بنائیں، صحت کے لیے بہترین غذا کا استعمال اور ورزش کرنا عادت بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button