شوبز

دوسرے شوہر سے اظہار محبت کیسے کی؟ اداکارہ شاہین خان نے بڑا راز فاش کر دیا

کراچی (شوبز ڈیسک) دوسرے شوہر سے اظہار محبت کیسے کی؟ اس حوالے سے پاکستان معروف و سینئر اداکارہ شاہین خان نے بڑا راز فاش کر کے شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر اداکارہ شاہین خان نے اپنی پہلی شادی ختم ہونے کا قصہ بھی سنایا اور انکشاف کیا کہ کم عمری میں ہی میری طلاق ہوگئی تھی، بیٹا ابھی ایک سال کا بھی نہیں تھا کہ اس کی تمام ذمہ داری مجھ پر آگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے شوہر سے علیحدگی نہیں چاہتی تھی لیکن میری والدہ مجھے اپنے گھر واپس لے آئی تھیں، اس وقت بیٹا بہت چھوٹا تھا اور میں دل ہی دل میں دعائیں کرتی تھی کہ شاید کوئی مجھے واپس بلالے مگر ایسا کبھی نہیں ہوا۔

شاہین خان نے بتایا کہ بیٹے کے بہتر مستقبل کی خاطر مختلف ملازمتیں کیں، اسی دوران ائیر ہوسٹس کی نوکری شروع کی اور جس بیچ کا میں حصہ تھی، اس میں معروف اداکارائیں شگفتہ اعجاز اور رابعہ نورین بھی شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوست کی شادی میں فرخ سے ملاقات ہوئی، دوست کی شادی میں ہم لوگ شادی کرادو میری پر ڈانس کر رہے تھے اور اسی دوران میں نے مذاق میں کہہ دیا دوسری، بس وہیں سے سلسلہ شروع ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ لیکن اس وقت ہم دونوں میں سے کسی نے ایک دوسرے سے اپنے جذبات کا اظہار نہیں کیا تھا، اسی دوران میں نے اپنا تبادلہ لندن کروالیا تھا، لندن جانے کے لیے دبئی ائیرپورٹ پر بیٹھی ہوئی تھی کہ مجھے احساس ہوا کہ میں فرخ سے محبت کرتی ہوں تو فورا فون کال ملا کر ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا، اس کے بعد میرے شوہر نے قدم اٹھایا اور ہم دونوں کا نکاح ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button