پاکستان

انٹر پول نے مونس الٰہی کیخلاف تحقیقات بند کیوں کیں؟ بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) انٹر پول نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء مونس الٰہی کے خلاف2سال سے جاری تحقیقات بند کیوں اور کس کے کہنے پر کیں؟ بڑی خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹرپول نے مونس الٰہی کے خلاف دو سال سے جاری تحقیقات بندکردیں۔ پاکستان نے مونس الٰہی کیخلاف مجرمانہ الزامات کے تحت حوالگی کی درخواست کر رکھی تھی اور پاکستانی حکام نے کہاتھا کہ مونس الٰہی قتل، فراڈ، اختیارات کے غلط استعمال پرمطلوب ہیں۔ ذرائع کے مطابق انٹرپول نے شکایات کا جائزہ لیا، مونس الٰہی مبینہ غلط کاموں کے شواہد نہ مل سکے، بارسلونا میں مقیم مونس الٰہی اب انٹرنیشنل الرٹ پر نہیں۔

وکیل مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ مونس الٰہی کو کلین چٹ مل گئی ہے، یہ انصاف کی فتح ہے، پاکستانی حکام نے کیسز بنا کر مونس الٰہی کر پریشان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی اصول پرقائم ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button