پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا

کراچی (کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے مگر یہ خوشخبری کونسی ہے اس حوالے سے تمام ترت تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے شہر کی ضرورت ہے اس بارے میں ہر جگہ بات کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تہران سے استنبول کے روٹ کو بحال کریں گے تو پاکستان ریلوے کو چار چاند لگ جائیں گے ۔ شالیمار ایکسپریس کو مکمل طور پر نئی ٹرین بنا دیا گیا ہے، محکمہ ریلوے نے کراچی کینٹ کو مہارت سے بحال کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے نے شالیمار کو آٹ سورسنگ سے نیا بنادیا ہے، شالیمار ٹرین کی صفائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھرکول کو ٹرانسپورٹ کرنے کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کا اشتراک ہے، یہاں ریلوے ایک بوسیدہ نظام بن گیا ہے، حنیف عباسی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر اس بوسیدہ نظام کو جدید کیا، میں حنیف عباسی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button