کھیل

جہاں آرا عالم کے الزامات، بنگلا دیشی وویمن ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ میدان میں آگئیں

بنگلا دیش (سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیشی ٹیم کی فاسٹ بائولر جہاں آرام عالم کے الزامات پر بنگلا دیش وویمن ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ میدان میں آگئی ہیں اور انہوں نے بڑا بیان داغ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلادیشی فاسٹ بولر جہاں آرا عالم نے ایک کپتان نگار سلطانہ پر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مار پیٹ کے الزامات لگائے تھے جسے بورڈ نے بے بنیاد قرار دیا تھا تاہم اب بنگلادیشی کپتان نگار سلطانہ نے بھی جہاں آرا عالم کے مارپیٹ الزامات کی تردید کردی ہے۔

بنگلادیشی کپتان کا کہنا تھا کہ میں نجی زندگی میں کچھ بھی کرسکتی ہوں، مجھے اس کی اجازت ہے، میں اپنے ہیلمٹ کو بیٹ سے مارسکتی ہوں لیکن میں ایسا دوسروں کے ساتھ کیوں کروں گی؟ میں کسی کے ساتھ فزیکل کیوں ہوں گی؟ بس اس لیے کہ کسی نے کہہ دیا ہے، کھلاڑیوں سے پوچھا جا سکتا ہے کہ کیا کبھی میں نے ایسا کیا ہے۔ نگار سلطانہ نے بھارتی کپتان ہرمن پریت کور پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ میں کیوں کسی کو ماروں گی؟ میں کیوں اسٹمپس کو اپنے بیٹ سے ماروں گی، کیا میں ہرمن پریت کور ہوں جو اپنے بیٹ سے اسٹمپس کو اسی طرح ماروں ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button