کھیل

فیفا اور امریکی حکومت میں معاہدہ، ٹکٹ ہولڈرز کیلئے نیا اعلان

امریکا (سپورٹس ڈیسک) فٹ بال کی تنظیم فیفا اور امریکا کی حکومت کے درمیان بڑا معاہدہ ہوگیا ہے جس کے بعد شائقین فٹ بال کے ٹکٹ ہولڈرز کے لئے نیا اعلان کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فیفا کا کہنا تھا کہ فیفا پرائیوریٹی اپوائنٹمنٹ شیڈولنگ سسٹم سے دنیا بھر کے فین مستفید ہوں گے،پروگرام کے تحت ٹکٹ کے حامل افراد کو ترجیحی بنیاد پر ویزا انٹرویو کا وقت دیا جائیگا۔ پروگرام کے تحت ٹکٹ ہولڈرز اپنے ملک میں ترجیحی ویزا انٹرویو کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔ عام حالات میں امریکی ویزا کے انٹرویو کا وقت ملنے میں مہینوں کا انتظار ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button