شوبز
سشمیتا سین نے دل کی سرجری سے قبل اپنی زندگی دائو پر کیوں لگائی؟

ممبئی (شوبز ڈیسک) سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کو 2023 میں دل کا دورا پڑا تھا اور اداکارہ نے دل کی سرجری سے قبل اپنی زندگی دائو پر کیوں لگائی؟ اس حوالے سے بڑا راز فاش ہوگیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتی تھی مجھے سیڈیٹ کیا جائے، میں جاگتے ہوئے سب کچھ دیکھنا چاہتی تھی، مجھے دیکھنا تھا کہ یہ سب کیا ہورہا ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے دل کے آپریشن سے قبل بے ہوشی کا انجیکشن لینے سے منع کردیا تھا کیونکہ اس خیال نے انہیں شدید خوف میں مبتلا کردیا تھا کہ وہ اسٹنٹ ڈالنے کے عمل سے بالکل لاعلم ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سب دیکھنا خوفناک تھا لیکن یہ سب نہ دیکھنا اس سے بھی زیادہ ڈرانا تھا، سرجری کے وقت میں نے ڈاکٹرز کو یہ بھی کہا کہ یہ پروسیجر جلدی کریں تاکہ میں اپنے کام پر واپس جاسکوں۔



