کھیل
روایتی حریف کو عبرتناک شکست، پاکستانی اسجد اقبال کی سیمی فائنل میں رسائی

عمان (سپورٹس ڈیسک) روایتی حریف کو عبرتناک شکست، پاکستان کے اسجد اقبال بھارتی حریف کو شکست دیکر اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں ، سیمی فائنل کا مقابلہ کل ہوگا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عمان میں جاری اسنوکر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال کے خلاف بھارتی کیوئیسٹ ایک فریم بھی نہ جیت سکے۔ اسجد اقبال نے کوارٹر فائنل میچ 100-00، 92-37، 117-16 اور 83-21 سے جیتا۔ میچ کے بعد دونوں پلیئرز نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرکے ہاتھ ملایا اور گلے بھی ملے۔ واضح رہے کہ اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اسجد اقبال کل فرانس کے نکولز مورٹریوکس سے مقابلہ کریں گے۔



