پاکستان

علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے دو ٹوک انکار

راولپنڈی(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے آج اڈیالہ جیل جانے والا راستہ بند کر دیا اور عمران خان سے کسی رہنما یا فیملی ممبر کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ آج بھی ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا۔ پولیس کی جانب سے علیمہ خان کو راستہ خالی کرنے کی درخواست کی گئی تاہم یہ مذاکرات ناکام ہوگئے اور عمران خان کی ہمشیرہ نے ر دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد دھرنے کے شرکا کو اٹھانے کے لیے پولیس نے سڑک پر پانی کا چھڑ کا کر دیا۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اب مذاکرات نہیں ہوں گے،دھرنا جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button