شوبز

ماہرہ خان اور صبا قمر کے درمیان خاموش لڑائی ختم، بات چیخ وپکار تک پہنچ گئی

کراچی (شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے ساتھی اداکارہ صبا قمر کے درمیان آخر کار خاموش لڑائی ختم ہو گئی ہے اور اب بات چیخ و پکار تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ بالکل بھی نہیں، مجھ سے یہ سوال کئی مرتبہ کیا گیا ہے اور میرا ہمیشہ جواب یہی رہا ہے کہ میری طرف سے ایسا بالکل بھی نہیں ہے، اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے صبا قمر کے بارے میں کہا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ دنیا بھر کا مسئلہ ہے کہ جب لوگ 2 مضبوط اور کامیاب خواتین کو ایک ساتھ دیکھتے ہیں تو وہ اکثر انہیں ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے درمیان جان بوجھ کر مقابلہ یا دشمنی کا تاثر پیدا کیا جاتا ہے۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ بجائے اس کے کہ انہیں ایک ساتھ کام کرتے دیکھیں اور اس سے سوائے ان خواتین کے باقی سب کو فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک میں نے صبا کے ساتھ کام نہیں کیا مگر کبھی موقع ملا تو میں ان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی، اگر ہم دونوں کسی پروجیکٹ میں ساتھ ہوں تو ممکنہ طور پر وہ ایک بہت بہترین پروجیکٹ بن کے سامنے آسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button