پاکستان

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کاررائی، فتنہ الخوارج کے 30دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے ضلع کرم، مہمند اور لکی مروت میں کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 30 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور خوارج کی پوزیشن کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کرم میں ایک کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ خفیہ اطلاع پر دوسری کارروائی میں 11 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند میں کارروائیوں میں فتنہ خوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، لکی مروت فائرنگ کے تبادلے میں 2 جب کہ ٹانک میں میں ایک خارجی دہشت گرد کو ہلا ک کیاگیا۔ کامیاب کارروائیوں پر وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button