پاکستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی افواہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی رہنماء سچائی سامنے لے آئے

کوئٹہ (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کو تبدیل کرنے کی افواہوں پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سچائی سامنے لے آئے ہیں ، جس کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر اراکین کے لیے ان کیمرہ بریفنگ کے لیے آمد کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مسلم لیگ ن بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر سلیم کھوسہ کا کہناتھا کہ ان کا مسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطہ ہوا ہے اور اس میں یہ بات سامنے آئی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات زیرغور نہیں تاہم سلیم کھوسہ کا کہناتھا کہ انہوں نے سنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ڈھائی، ڈھائی سال کا معاہدہ ہے۔

ن لیگ کے پارلیمانی رہنما کا یہ بھی کہناتھا کہ بلوچستان حکومت میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی کی اتحادی ہے اور ہم سب کا وزیراعلی سرفراز بگٹی پراعتماد ہے، وہ صوبے میں امن اور ترقی کیلئے کام کررہے ہیں، اور صوبے میں جلد مثالی امن قائم ہوجائیگا۔ اسی طرح اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی و رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ دوستین ڈومکی کے بیانات کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button