شوبز

مشی خان نے بوڑھے والدین کو اولڈ ایج ہوم میں چھوڑنے والے بچوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے بوڑھے والدین کو اولڈ ایج ہوم میں چھوڑنے والے بچوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر برس پڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لاتعداد اولڈ ایج ہومز ہیں، ہر شہر میں ہیں، یہ ویڈیو ان بچوں کے لیے ہے جنہوں نے اپنے والدین کو وہاں چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اولاد اپنے والدین کو اس امید پر چھوڑ جاتی ہے کہ ہم کچھ دنوں یا مہینوں میں وہاں سے آکر لے جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوتا، ان کی آنکھیں پتھرا جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تم لوگوں کو شرم نہیں آتی، اپنے والدین کو اولڈ ایج ہوم چھوڑ کر آتے ہو اور پھر باہر کے ملکوں کو برا کہتے ہو، پھر بڑے اقدار کی باتیں کرتے ہو، تم سب کو شرم آنی چاہیے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو بچے اپنے والدین کو اولڈ ایج ہوم چھوڑ کر جاتے ہیں، یہ لوگ اپنی خیر منائیں کیونکہ ان لوگوں کے ساتھ اس سے بھی برا ہونے والا ہے۔ مشی نے کہا والدین کتنے دن تک زندہ رہتے ہیں؟ ان لوگوں نے تمہیں اپنا سب دیا لیکن تم لوگ اتنے بے حس کہ انہیں خود سے دور کردیتے ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button