بنگلا دیش میں خوفناک زلزلہ، 5افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

بنگلا دیش(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش میں خوفناک زلزلہ، 5افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی، زلزے کی شدت کتنی ریکارڈ کی گئی؟ ا س حوالے سے انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جمعہ کی صبح 5.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے کے جھٹکیتقریبا 26 سیکنڈ تک رہے، لوگ خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔ جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکزڈھاکا سے قریب نرسنگدی شہر تھا ۔ زلزلے کی گہرائی 10کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کے جھٹکے بھارتی شہر کولکتا اور شمال مشرقی بھارت کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
میڈیا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں5 افراد ہلاک، 100 زخمی ہوگئے ہیں۔ زلزلے سے کئی علاقوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے زلزلے سے ہلاکتوں پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہا کیا۔ محمد یونس نے بتایا کہ زخمیوں میں ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبہ، گازی پور کے فیکٹری ورکرز اور نرسنگدی کے رہائشی شامل ہیں۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کچھ لوگ زیر تعمیر عمارتوں سے گرتی اینٹوں اور سیمنٹ کے ٹکڑوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔



