کھیل میں سیاست لانا مہنگا پڑ گیا، بھارت ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ 2027ء کی میزبانی سے محروم

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) کھیل میں سیاست لانا مہنگا پڑ گیا ، جس کے بعد بھارت ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ 2027ء کی میزبانی سے محروم ہو سکتا ہے جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ میں ہلچل مچ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 50 سال سے زائد عمر والوں کا ورلڈکپ 2027ء میں بھارت میں شیڈولڈ ہے جس میں پاکستان اعزاز کا دفاع کرے گا تاہم کھیل میں سیاست لانے پر بھارت سے ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ 2027ء کی میزبانی سے محروم ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز نے کہا کہ بھارت نے دسمبر 2025 تک پاکستان ٹیم کو و یزے کی یقین دہانی نہیں کرائی تو ورلڈ کپ نیوزی لینڈ منتقل ہوجائے گا۔ فواد اعجاز نے کہا کہ بھارت کو ورلڈ کپ کی میزبانی دینے پر اس ہی وقت پاکستان نے احتجاج کیا تھا کیونکہ بھارت نے گزشتہ سال بھی و یزا نہ دے کر ورلڈکپ میں اعزاز کے دفاع سے پاکستان کو محروم کردیا تھا۔



