سوشل ایشوز

مہنگی کتابیں اور یونیفارم فروخت کرنے پر متعدد نجی سکولوں کی شامت آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) مہنگی کتابیں اور یونیفارم فروخت کرنے پر متعدد نجی سکولوں کی شامت آگئی ، اس حوالے مسابقتی کمیشن نے ایکشن لیا جس کے بعد انہوں نے شوکاز نوٹس جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جن اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ان میں طلبہ کو مہنگی لوگو والی نوٹ بکس اور یونیفارمز خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے، لوگو والی کاپیاں مارکیٹ سے 280 فیصد تک مہنگی پائی گئیں۔ کمیشن کے مطابق والدین سستے متبادل بازار سے نہیں خرید سکتے، اور یرغمال صارفین بن جاتے ہیں جبکہ یہ مشروط فروخت کمپٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ نجی اسکول سسٹم ملک بھر میں ہزاروں کیمپس چلاتے ہیں،لاکھوں طلبہ اور والدین ان پالیسیوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ کمیشن کے مطابق نئے ایڈمیشن کے اخراجات اور سفری مشکلات کے باعث اسکول تبدیل نہیں کیا جا سکتا جبکہ اس عمل سے ہزاروں اسٹیشنری اور یونیفارم فروش چھوٹے کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button