عالمی تنظیموں کا افغانستان میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس پر اظہار تشویش

افغانستان (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان جریدے افغانستان انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس پر عالمی تنظیموں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق ایس سی اوریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر کی11 ویں کانفرنس تاشقند میں21 ،20 نومبر کو ہوئی جس میں یو این، یورپ میں سکیورٹی، تعاون کی تنظیم، انٹرپول اور دیگر عالمی تنظیمیں شریک ہوئے۔ دوران کانفرنس شہریوں کو انتہا پسند نیٹ ورکس میں شمولیت سے روکنے اور سائبر سکیورٹی خطرات سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اولاربیک کے مطابق دہشتگرد گروہ حملے، وسطی ایشیا میں سلیپرسیل بنانے اور فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے دائرہ کار بڑھا رہے ہیں جب کہ یہ تیسرے ممالک کی جعلی دستاویزات استعمال بھی کر رہے ہیں۔ کانفرنس کے دوران سربراہ اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر ایس سی او اولاربیک نے دہشتگرد نیٹ ورکس پر بتایا کہ ایس سی او عہدیداران کے مطابق افغانستان میں دہشتگرد گروہ زیادہ فعال ہورہے ہیں، بین الاقوامی دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیاں افغانستان اور شام میں بڑھ گئی ہیں، یہ تنظیمیں عسکریت پسندوں کو وسطی ایشیائی ممالک بھی جنیکے منصوبے بنارہی ہیں۔



