پاکستان

سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(کھو ج نیوز) سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو آمد پر جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے یادگار شہدا پرپھول رکھے، پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی، پاک سعودی دیرینہ اور اسٹریٹجک فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، دفاعی تعاون، سکیورٹی اشتراک اور انسداد دہشت گردی کیاقدامات کیفروغ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی افواج سے مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے مضبوط شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button