پاکستان
کراچی نے ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں پنجاب کو مات دیدی، شرجیل میمن کا دعویٰ

کراچی (کھوج نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی نے ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں پنجاب کو مات دے دی ہے ، جس کے بعد ملک بھر میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ با اختیار پیپلزپارٹی نے بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی مثال دی جارہی ہے جہاں ابھی تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے، ایم کیوایم زیادہ شورمچاتی ہے تو لاہورکا نظام کراچی میں لانے کوتیار ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا دل اور ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، کراچی میں ہم آہنگی اور سماجی ترقی کو سیاسی رویے نے نقصان پہنچایا،کراچی میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں مگر ایم کیو ایم ان میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے سرگرم ہے۔



