پاکستان
2025ء کا آخری سپر مون پاکستان میں کب دیکھا جائیگا؟

کراچی (کھوج نیوز) 2025ء کا آخری سپر مون یا دسمبر کا گولڈ مون پاکستان میں کب دیکھا جائے گا؟ اس حوالے سے پاکستان سپیس اینڈ اپرایٹمو ریسرچ کمیشن نے ٹائم واضح کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا کہنا ہے کہ آخری سپرمون یا دسمبر کا کولڈ مون 4 اور 5 دسمبرکی رات پاکستان میں واضح دیکھا جاسکے گا۔ دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون ہے جو 5 دسمبر کی صبح 4:15 بجے 99.8 فیصد روشن حالت میں عروج پر پہنچے گا۔سپارکو کے مطابق پاکستان میں 4 دسمبرکی شام 4 بج کر 58 منٹ پر چاند 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا جب کہ4 اور 5 دسمبر کی رات چاند اور زمین کا فاصلہ 357,218 کلومیٹر ہوگا۔



