انٹرنیشنل

لاکھوں روپے قیمتی طوطے نے مالک کی جان لے لی

بنگلور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر بنگلور میں لاکھوں روپے قیمتی طوطے نے مالک کی جان لے لی مگر کیسے؟ اس حوالے سے افسوسناک تفصیلات سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں ایک 32 سالہ تاجر اپنے قیمتی پالتو طوطے کو بچانے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بنگلور کے گیری نگر علاقے میں پیش آیا طوطے کے مالک کی شناخت ارون کمار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارون کمار کا پالتو مکاو طوطا، جس کی مالیت تقریبا ڈھائی لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے جمعے کی صبح گھر سے اڑ کر قریب واقع بجلی کے کھمبے پر جا بیٹھا تھا۔ طوطے کو واپس لانے کے لیے ارون کمار ہاتھ میں لوہے کا پائپ لے کر کمپاؤنڈ کی دیوار پر چڑھ گیا، اس دوران پائپ غلطی سے ہائی وولٹیج بجلی کی تار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ دیوار سے نیچے گر پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button