نگرنگرسے

چور ایک ہی رات میں کروڑ پتی بن گئے مگر کیسے؟

کراچی (کھوج نیوز) چور ایک ہی رات میں کروڑ پتی بن گئے مگر کیسے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد سب حیران و پریشان رہ گئے ہیں جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کا کہنا تھا کہ چوری کی یہ واردات ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں پیش آئی جہاں چور 80 تولے سونا، 9 لاکھ نقدی اور دیگر قیمتی سامان کے ساتھ ساتھ ڈائمنڈ جیولری بھی لے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ چوری کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، فلیٹ کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں مدعی خاتون کے 2 واقف کاروں کو آتے دیکھا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون نے سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے 2 افراد کو ہی ملزم نامزد کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button