شوبز

سلمان خان آنجہانی اداکار دھرمیندر کے متعلق بات کرتے آبدیدہ کیوں ہوئے؟

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان عرب دبنگ خان آنجہانی اداکار دھرمیندر کے متعلق بات کرتے ہوئے آبدیدہ کیوں ہوئے؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے آنجہانی اداکار دھرمیندر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی ایک باپ جیسی شخصیت کھو دی ہے، دھرم جی! انہوں نے میری شخصیت پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ سلمان خان نے اپنی کامیابی کا سہرا بھی دھرمیندر کے سر سجایا اور کہا میں نے کیرئیر میں جو کچھ کیا وہ دھرم جی کو دیکھ کر کیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں میرے والد اور دھرم جی، یہ وہ دو لوگ ہیں جن کو میں نے ہمیشہ فالو کیا ہے، ان ہی دونوں سے میں متاثر ہوا، دھرمیندر انتہائی باکمال انسان تھے، وہ ہمدرد اور جذبات رکھنے والے شخص تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button