انٹرنیشنل
ٹرمپ کی غیر قانونی تارکین وطن کو حیران کن پیشکش

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کے لئے حیران کن پیشکش کر دی ہے جس کے بعد یورپی ممالک میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو سال کے آخر تک خود ساختہ جلاوطنی پر رقم دینے کی پیشکش کی ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی تارکین وطن اگر CBP Home ایپ کے ذریعے خود کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے سائن اپ کرتے ہیں تو انہیں اپنے ملک واپس جانے کیلئے ہوائی جہاز کا مفت ٹکٹ اور 3 ہزار ڈالر دیے جائیں گے ۔ ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے از خود واپس جانے والے غیر قانونی تارکین وطن دی جانے والی ایک ہزار ڈالر کی رقم کو بڑھا کر 3 ہزار ڈالر کیا ہے۔



