پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری مکمل، عارف حبیب کنسورشیم نے سب کو مات دیدی

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری مکمل ہو گئی ہے اس نجکاری میں حصہ لینے والی تمام کمپنیوں کو عارف حبیب کنسورشیم نے مات دے کر بڑا معرکہ سر کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کے لیے بولی کے تیسرے مرحلے میں 135 ارب روپے کی بولی لگائی اور پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خریدنے میں کامیابی حاصل کی۔ لکی کنسورشیم 134 ارب روپے کی بولی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ اس سے قبل بولی کے پہلے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے101.5 ارب روپے کی بولی لگائی تھی جب کہ ائیربلیو نے 26 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی لگائی ۔عارف حبیب کنسورشیم گروپ نے115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی لگائی۔ دوسرے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 120.25ارب روپے کی نئی بولی لگائی جب کہ عارف حبیب کنسورشیم نے 121 ارب روپے کی نئی بولی لگائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button