کھیل

بھارت کی لسٹ اے کرکٹ، 50اوور میں 574رنز کا نیا ورلڈ ریکارڈ

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارت کی لسٹ اے کرکٹ میں بہار کی ٹیم نے 50اوورز میں 574رنز بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے جس کے بعد بھارتی ٹیم کے کھلاڑی دنگ رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق وجے ہزارے ٹرافی میں بہار کا مقابلہ اروناچل پردیش سے ہوا جس میں بہار نے اروناچل پردیش کیخلاف 574 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ بہار کے ویبہو سوریاونشی نے 84 گیندوں پر 190 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ سوریا ونشی نے صرف 59گیندوں پر 150 رنز بنا کر نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ بہار کے کپتان ثاقب الغنی 40 گیندوں پر128، ایوش لوہاروکا نے 56 گیندوں پر 116 رنزبنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button