شوبز

معروف یوٹیوبر ایڈم دی وو کی موت کیسے ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

فلوریڈا (شوبز ڈیسک) معروف یوٹیوبر برایڈم دی وو جو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، ان کی موت کیسے ہوئی؟ اس حوالے سے وجہ سامنے آنے کے بعد ان کے مداح سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یوٹیوب کے ابتدائی اور معروف کانٹینٹ کری ایٹرز میں شمار ہونے والے ڈیوڈ ایڈم ولیمز جو ایڈم دی وو کے نام سے جانے جاتے تھے جو 51 برس کی عمر میں امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔ اوسیولا کاؤنٹی شیرف آفس نے تصدیق کی کہ حکام کو گھر سے کوئی رابطہ نہ ہونے پر تشویش لاحق ہوئی جس کے بعد کارروائی کی گئی۔ ایک دوست نے سیڑھی سے گھر کی تیسری منزل کی کھڑکی سے اندر جھانکا جہاں ایڈم دی وو کو بستر پر پڑے دیکھا گیا، فائر ریسکیو کے ہمراہ گھر میں داخل ہونے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

شیرف آفس کا کہنا تھا کہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے میڈیکل ایگزامنر کی جانب سے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ ایڈم ولیمز نے 2009ء میں یوٹیوب پر اپنا سفر شروع کیا جب کہ2012ء میں انہوں نے اپنا مشہور چینل The Daily Woo لانچ کیا۔ انہوں نے 5 سال تک روزانہ ولاگ کیے اور امریکا کی تمام 50 ریاستوں کا سفر کیا، ان کے ولاگز میں تفریحی پارکس، بھوت بنگلوں، چھوٹے شہروں اور منفرد مقامات کی جھلکیاں شامل ہوتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button