شوبز

لباس پر تنقید، راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان پھٹ پڑیں

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈ گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان نے تقریب کے لباس پر تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں ہیں اور ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہین خان کی حال ہی میں مایوں اور نکاح کی تقریب ہوئی جس میں انہوں نے بھارتی ڈیزائنر کے لباس کا انتخاب کیا۔ نکاح اور مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں جس پر صارفین کی جانب سے ماہین خان کو بھارتی ڈیزائنر کا لباس زیب تن کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم ماہین خان بھی تنقید پر چپ نہ رہیں اور ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے لوگوں کی زندگیوں میں دخل دینا بند کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بھارتی ڈیزائنر کا لباس پہنوں یا چائنیز یا افغانستانی لباس پہنوں، جو مرضی پہنوں، میری شادی ہے آپ لوگوں کو کیا مسئلہ ہے۔ ماہین خان کی اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کسی نے انہیں سپورٹ کیا تو کسی نے ان کی بات سے اتفاق نہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لباس پہننا ہمارے کلچر کا حصہ نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button