پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت کارروائیوں کیخلاف درخواستیں، ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا

لاہور(کھوج نیوز) پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کے تحت کارروائیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فیصلہ سنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت کارروائیوں کے خلاف سماعت کے دوران سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ بغیر کسی آرڈر کے زبانی طور پر قبضے کیسے دلوائے جا رہے ہیں؟ بغیر آرڈر کے کوئی آپ کو کچھ کہے تو کیا آپ مان لیں گے؟ آپ تو کہیں گے کہ پہلے آرڈر دکھائیں پھر آگے بات کریں گے۔ جسٹس عالیہ نیلم نے سرکاری وکیل سے مزید استفسار کیا کہ سول کورٹ پابند ہوگی کہ کیس ٹربیونل کو بھجوائے، کیا ٹربیونلز کی جانب سے زبانی احکامات جاری کیے گئے؟ تقریبا ڈھائی ماہ بعد آپ نے ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن کیا، ابھی تک آپ کے ٹربیونلز نے کام نہیں شروع کیا، نہ عملہ ہے نا یہ پتہ ہے کہ ٹربیونلز کہاں بیٹھیں گے۔



