شوبز

دعائیں رنگ لے آئیں، اداکارہ انجلین ملک نے کینسر کو شکست دیدی

کراچی (شوبز ڈیسک) دعائیں رنگ لے آئیں، پاکستانی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے کینسر کو شکست دے دی ، انہوں نے یہ خبر اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر ویڈیوز کے ذریعے شیئر کی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ انجلین ملک کینسر کی تشخیص کے بعد سے ہی اپنے مداحوں کو صحت سے متعلق آگاہ کرتی رہی ہیں تاہم حال ہی میں اداکارہ نے اپنے کینسر سے نجات حاصل ہونے کی خوشخبری سنائی ہے۔ اس حوالے سے انجلین ملک نے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کینسر سے پاک اسکین ایک فتح ہے، لیکن سفر جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کینسر کے دوران کچھ دن امید لاتے ہیں، کچھ خوف لاتے ہیں لیکن میں ان سب کا ہمت سے سامنا کرتی ہوں، آج کے لیے شکر گزار، کل کے لیے تیار اور کبھی ہمت نہ ہارنے کا جذبہ رکھتی ہوں۔ اداکارہ نے بتایا کہ طبی طور پر کینسر سے پاک قرار دینے کے لیے صاف اسکین کیلئے 2 سے 5 سال لگتے ہیں اور کبھی کبھی 10سال بھی لگ سکتے ہیں، تو ہاں اب میں کینسر سے پاک ہوں۔ اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button