راکیش روشن آپے سے باہر، خوشی بھرا ماحول پھیکا پڑ گیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر ڈائریکٹر راکیش روشن اپنے ہی بھتیجے ایشان روشن کی شادی پر آپے سے باہر ہو گئے جس کے بعد خوشی بھرا ماحول پھیکا پڑ گیا، وجہ کیا بنی تھی؟ تفصیل آگئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ممبئی میں فلم ساز راکیش روشن کے بھتیجے کی شادی کی تقریب سجی تھی، جس میں راکیشن روشن نے بھی شرکت کی۔ خوشی بھرا ماحول اس وقت پھیکا پڑا جب راکیش روشن اور ایک خواجہ سرا کے درمیان تکرار ہوئی جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے راکیشن روشن ایک خواجہ سرا سے بحث کررہے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو جواب دے رہے ہیں۔ جس کے بعد بالی وڈ ہدایتکار کو اپنے بھتیجے کے ساتھ میڈیا کے سامنے تصاویر بنواتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ایک صارف نے لکھا کہ 10 لاکھ مانگ لیے ہوں گے کیونکہ یہ کروڑوں کماتے ہیں نا! ایک صارف نے سوال کیا کہ دعائیں لینے آئے تھے یا لوٹنے؟ آپ اسے راکیش جی کی غلطی کے طور پر کیوں پیش کر رہے ہیں؟



