انٹرنیشنل

شام کے صوبے حمص کی مسجد میں دھماکہ، 6افراد جاں بحق متعدد زخمی

شام (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے صوبے حمص کی ایک مسجد میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 6افراد جاں بحق ہوئے اور متعدد افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ حملہ جمعے کی نماز کے دوران حمص کے علاقے وادی الذھب میں واقع مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ دھماکا ممکنہ طور پر خودکش حملہ آور یا پہلے سے نصب کیے گئے دھماکا خیز مواد کے باعث ہوا۔ میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button