پاکستان
نواز شریف اور مریم نواز کی دبئی روانگی، کیا لندن بھی جائیں گے؟

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اپنی صاحبزادی و وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ دبئی روانہ ہو گئے ہیں جبکہ لندن جانے کی بھی پلاننگ کی جا چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز 2 دن دبئی میں قیام کریں گے اس دورے کے بعد ان کی لندن روانگی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے لیکن تاحال اس سلسلے میں حتمی شیڈول سامنے نہیں آیا۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قائد مسلم لیگ اور ان کی صاحبزادی کا یہ غیرملکی دورہ نجی نوعیت کا ہے، اس سفر کا مقصد کسی سیاسی سرگرمی میں شرکت یا کوئی ملاقات نہیں ہے بلکہ یہ ان کی خاندانی مصروفیات سے متعلق دورہ ہے، اس دوران ممکنہ طور پر نواز شریف اپنے نواسے جنید صفدر کی دوسری شادی کے دعوت نامے بھی قریبی عزیزوں اور دوستوں کو دیں گے۔



