نگرنگرسے

یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم، 14افراد جاں بحق

جھنگ (کھوج نیوز) جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں14 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہونے والے مسافروں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور جانے والی ویٹرنری یونیورسٹی کی بس مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے ٹکراگئی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین نے ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرنیکی کوشش کی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button