سوشل ایشوز
سال 2026ء کا پہلا روز، سٹاک ایکسچینج میں حیران کن تیزی

کراچی (کھوج نیوز) سال 2026ء کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس کتنے پر بند ہوا؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر انڈیکس 1954 پوائنٹس اضافے سے سے ایک لاکھ 76 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2301 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 76 ہزار 355 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2220 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 1.4 ارب شیئرز کے سودے 48 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 278 ارب روپے بڑھ کر 19968 ارب روپے ہوگئی۔



