شوبز

ندا یاسر تنقید کرنیوالوں کیساتھ کیا سلوک کرتی ہیں؟ بڑی خبر آگئی

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف و مشہور اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کے ساتھ کیا سلوک کرتی ہیں؟ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ ندا یاسر نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے مارننگ شو کی کئی سالوں سے میزبانی کررہی ہیں، جہاں وہ مختلف مہمانوں کو اپنے پروگرام میں دعوت دیتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ تنقید کرنے والوں کو کیسے نظر انداز کرتی ہیں؟ جس کے جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ میں تنقید کرنے والوں کو نظر انداز نہیں کرتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تنقید کرنے والوں سے بہت کچھ سیکھتی بھی ہوں، تنقید کرنے والوں میں مثبت چیز دیکھتی ہوں۔ ندا یاسر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میں تنقید کرنے والوں کو دیکھتی ہوں انہیں سنتی ہوں اور اگر مجھے لگتا ہے یہ غیر ضروری ہے اسے چھوڑ دیتی ہوں اور جو مجھے اہم لگتا ہے اس سے سیکھتی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button