کھیل

بگ بیش لیگ، بابر کی شاندار ففٹی، سڈنی سکسرز کی 6وکٹوں سے جیت

میلبرن(سپورٹس ڈیسک) بگ بیش لیگ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی بیٹسمین بابر اعظم کی شاندار ففٹی کی بدولت سڈنی سکسرز کی ٹیم نے مخالف ٹیم کے خلاف وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ کے سلسلے میںکھیلے جانے والے میچ میں سڈنی سکسرز ٹیم کے کھلاڑی بابرا عظم نے 46 گیندوں پر 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جوئل ڈیوس 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل میلبرن رینی گیڈز نے 9 وکٹ پر 164 رنز بنا ئے تھے۔ میلبرن کی جانب سے جوش برن نے 43، حسان خان نے 39 اور جیک فریزر نے 38 رنز اسکور کیے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان صرف چھ نز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button