شوبز
اداکار آغا شیراز طبیعت ناساز، اسپتال منتقل، مداحوں کیلئے بری خبر

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار آغا شیراز آغاز شیراز کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ہے جس کے بعد ان کو نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے مداحوں کے لئے بری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ آغا شیراز کو دل کی تکلیف محسوس ہونے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے بروقت طبی امداد فراہم کی تاہم فوری علاج کے بعد ان کی حالت اب بہتر ہے۔ دوسری جانب آغا شیراز کے انسٹاگرام پر بھی مداحوں کیلئے پیغام شیئر کرتے ہوئے اسپتال کے بیڈ سے ان کی دو ویڈیوزشیئر کی گئی ہے۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں آغا شیراز نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب ویڈیو کے کیپشن میں مزید درج ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے میں بہتر ہوں، لیکن مجھے اب بھی آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔



