نگرنگرسے
پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنیوالی خاتون کی بھارت روانگی

لاہور(کھوج نیوز) پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنیوالی بھارتی خاتون سربجیت کور کو بھارت واپس بھیجنے کیلئے واہگہ بارڈرپہنچادیاگیا ان کو پریڈ کے بعد بھارت واپس بھیجا جانا تھا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی شہری سے پسندکی شادی کرنے والی بھارتی خاتون کو پریڈ کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ سربجیت کور 4 نومبر کو سکھ یاتریوں کے جتھے کے ہمراہ پاکستان آئی تھی اور وہ ویزے کی میعاد 13 نومبر تک تھی لیکن وہ واپس بھارت نہیں گئیں۔ سربجیت کور نے شیخوپورہ کے رہائشی ناصرحسین سے پسند کی شادی کرلی اوریہیں قیام کیا۔ سربجیت کور اور ناصر حسین کے درمیان 2016ء میں سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا تھا۔



