سکھر سے کراچی پہنچنے والی عجیب مچھلی کونسی ہے؟ نام آگیا

کراچی (کھوج نیوز) سکھر سے کراچی پہنچنے والی عجیب مچھلی کونسی ہے ؟ اس حوالے سے وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) نے تمام تر تفصیلات واضح کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان نے بتایا ہے کہ 4 جنوری کوکراچی فش ہاربر پرسکھر سیایک عجیب مچھلی لائی گئی جو کہ پاکستان میں پائی ہی نہیں جاتی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق ماہرین نے مچھلی کی شناخت ایمازون سیل فِن کیٹ فِش کے طورپرکی ہے۔ ایمازون سیل فِن کیٹ فِش لاطینی امریکا میں پائی جاتی ہے اورشکاری مچھلی ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے بتایا کہ سندھ اور زیریں پنجاب میں غیر ملکی مچھلیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ بیان کے مطابق غیرملکی مچھلیاں مقامی مچھلیوں کو کھا جاتی ہیں اورنئی بیماریاں پھیلاتی ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے مطالبہ کیا کہ غیرملکی مچھلیوں کی درآمد فوری طور پر روکی جائے۔



