سوشل ایشوز

نجی یونیورسٹی میں خودکشی کرنے والی طالبات کون تھیں اور وجہ کیا بنی؟

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے نواب ٹائون میں رائے ونڈ روڈ پر نجی یونیورسٹی میں خود کشی کرنے والی طالبات کون تھیں؟ اور خود کشی کرنے کی وجہ کیا بنی؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں رائے ونڈ روڈ پر واقع نجی یونیورسٹی کی طالبہ چھت سے نیچے کود گئی۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ 21 سالہ طالبہ نے بلڈنگ کی دوسری منزل سے چھلانگ لگائی، طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ چند روز قبل اسی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے بھی چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کی تھی۔ پولس کے مطابق طالبہ ڈی فارم کی طالبہ اورنارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ کی رہائشی ہے جبکہ انتظامیہ نے طالبہ کے چھت سے کودنے کے بعد یونیورسٹی کو بند کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button