پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی وائس چانسلر پر برس پڑے

پشاور (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی شہید بے نظیر بھٹو وویمنز یونیورسٹی کی وائس چانسلر پر برس پڑے، تنقید کا نشانہ کیوں بنایا گیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں شہید بینظیربھٹو ویمنز یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر صاحبہ نے انگریزی میں تقریر کی جو مجھے اچھی نہیں لگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قومی زبان اردو ہے، اگلی دفعہ انگلش میں تقریر ہوئی تو مجھے غصہ آجائے گا۔ اس کے علاوہ امن و امان سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں 14 ہزار سیزیادہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہوئے۔ آپریشنز سے دہشتگردی ختم نہیں ہوئی۔ قوم کو اعتماد میں لے کر آپریشنز کریں۔



