انٹرنیشنل

ایران میں مظاہرے جاری، صدر کا سکیورٹی فورسز کو بڑا حکمنامہ جاری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں پچھلے کئی روز سے مہنگائی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے تھے اور مظاہرے شروع کر دیئے تھے جس پر صدر نے سکیورٹی فورسز کو بڑا حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سکیورٹی فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن نہ کریں۔ ایرانی صدر نے سکیورٹی فورسزکو پرامن مظاہرین اور مسلح شرپسندوں کے درمیان واضح فرق کرنے کی ہدایت دی۔ کابینہ اجلاس کے بعد جاری کی گئی ایک ویڈیو میں نائب صدر محمد جعفر نے بھی بتایا کہ صدر پزشکیان نے مظاہرین کے خلاف کسی بھی قسم کے سکیورٹی اقدامات نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اسلحہ، چاقو اور چھریاں لے کر پولیس اسٹیشنز اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرتے ہیں، وہ شرپسند ہیں اور ہمیں مظاہرین اور شرپسندوں کے درمیان فرق کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button