انٹرنیشنل
جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں مودی اور امیت شاہ کیخلاف نعرے بازی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف طلبہ کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یونیورسٹی میں نریندر مودی اور امیت شاہ کے خلاف نعرے بازی پر انتطامیہ نے دہلی پولیس کو خط لکھ کر ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کر دی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے دہلی پولیس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ نعرے جمہوری اختلاف کے دائرے سے بالاتر ہیں ، کیمپس کی ہم آہنگی اور یونیورسٹی کی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔



