کھیل

پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم کس نے خریدی؟ تفصیل سامنے آگئی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) کی 7 ویں اور 8ویں ٹیم کس نے خریدی ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں جو شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کیلئے اسلام آباد میں تقریب جاری ہے جہاں ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں خرید لی۔ پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہورہا ہے۔ علی ترین کے دستبردار ہونے کے بعد اب بولی میں 9 پارٹیاں شریک ہیں۔

ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں خرید لی اور ٹیم کیلئے حیدرآباد کا انتخاب کرلیا۔ مالک حیدرآبادٹیم فواد سرور کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں پلا بڑھا، ہم ٹیم خرید کر ہی جانا چاہتے تھے۔ اب ایک اور کامیاب پارٹی راولپنڈی، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیم کا نام منتخب کر ے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button